لکھنؤ: راجدھانی میں آگ لگنے کی وارداتیں مسلسل ہورہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بازار کھالہ میں ایک مکان میں دوپہر ڈھائی بجے کے قریب آگ لگ گئی۔ آگ کی لپٹیں دیکھ کر گھر کے لوگ چیخ پکار مچاتے ہوئے باہر آگئے۔
MANISH-9835481938
گھر میں رکھا ایک چھوٹا اور بڑا سلینڈر بلاسٹ ہونے سے علاقہ میںافراتفری کا ماحول ہوگیا۔ آگ سے گھر کا سامان جل گیا۔
وہیں پالتو دو کتوں کی موت ہوگئی۔
لوگوں کی اطلاع پرپہنچی پولیس اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا۔ دوسری جانب ٹھاکر گنج میں بھی ایک الیکٹرانک سامان کے گودام میں آگ لگ گئی۔ جسے فائر بریگیڈکی ایک گاڑی نے کچھ ہی دیر میں بجھا دیا۔
بنیادی طور سے سیتاپور کے لہر پور باشندہ سنتوش پانڈے بیوی گڑیا کےساتھ موتی جھیل کالونی میں سڑک کے کنارے ٹین شید کے دو گھر بنارکھے ہیں۔ سنتوش نے بتایا کہ دوپہر کے قریب 20.2 بجے وہ کام سے باہر گئے تھے۔
بیوی گڑیا گھرپر تھی۔گڑیا نے دوپہر میں پڑوس والے گھر سے آگ کی لپٹیں دیکھیں انہوں نے دیکھا کہ ٹی وی کے پاس آگ لگی ہے۔ چیخ پکار سن کر آس پاس کے لوگ جمع ہوگئے۔ اسی درمیان دھماکے کے ساتھ دو سلینڈر پھٹ گئے۔
ایس ایچ او چوک نے بتایا کہ سنتوش پانڈے کے مکان میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی تھی۔ سلینڈر پھٹنےسے آگ تیزی سے پھیل گئی جس سے گھرمیں رکھا سارا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ ملازمین نے دو طرف سے پانی ڈال کر 45 منٹ میں آگ بجھا دی۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
الیکٹرانک گودام میں لگی آگ
چوک واقع لمرا ہاسپیٹل کےپاس شری رام مارکیٹ کے گرائونڈ فلور کے گودام میں آگ لگ گئی۔ دوپہر میں قریب 1 بجے آگ کی اطلاع پر چوک فائر اسٹیشن سے 3 گاڑیاں موقع واردات پر پہونچی جس کےبعد گودام کا شٹر توڑ کر پانی کی بوچھار کرکے آگ پر قابو پایاگیا۔
دکان مالک مہیش تیواری نےبتایا کہ وہ بجلی کے آلات کی تھوک سپلائی کا کام کرتے ہیں۔ یہاں پر گودام بنارکھا ہے۔ آس پاس کے لوگوں سے معلوم ہوا کہ یہاں پر بیٹھنے والا ایک ذہنی مریض نوجوان نے کباڑ میں آگ لگائی تھی۔
جس سے یہ واردات ہوئی۔ سی ایف او نے بتایا کہ تقریباً ایک گھنٹہ کی مشقت کے بعد آگ کو بجھا دیا گیا۔ آگ سے کسی بھی طرح کی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ سے دکان میں رکھا الیکٹرانک سامان جل گیا۔ آگ لگنے کی وجہ صاف نہیں ہوپائی ہے۔