نئی دہلی، 24 مارچ ؛ آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) کے ٹراما سینٹر میں آج شام آگ لگ گئی۔
فائر بریگیڈ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر متعد د گاڑیاں روانہ کی گئیں۔ آگ شارٹ سرکٹ سے لگنے کا خدشہ ہے۔ فی الحال ، آگ سے کسی جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔
اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔