نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے پیر کو دہلی اور قومی دارالحکومت خطہ میں پٹاخے جلانے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے ۔ این جی ٹی نے آج یہ حکم ہوا کے معیار کی خطرناک حد تک خراب سطح کے پیش نظر دیا ہے اور اس کے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ ملک کی کسی بھی ایسی ریاست جہاں ہوا کا معیار خراب یا خطرناک سطح پر ہے، وہاں پٹاخے جلانے پر پابندی ہوگی ۔









