سدرلینڈ اسپرنگس[ ٹیکساس] :ایک مسلح شخص نے جنوب مشرقی امریکہ کے ایک چھوٹے شہر کے ایک چرچ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 20 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ۔ یہ حملہ سان انتونیو کے مشرق میں 65 کلومیٹر دور سدرلینڈ اسپرنگس کے ولسن کاؤنٹی کے علاقہ میں فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں ہوا۔
مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا ہے کہ یہ واردات مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے اجتماعی دعاکے دوران ہوا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ اس وقت چرچ میں کتنے لوگ موے جود تھے ۔
گوادے لوپ کاؤنٹی شیرف کے پولیس افسر رابرٹ مرفی نے بتایا کہ چرچ سے کئی میل کے فاصلہ پر م ایک سلح شخص کو مار گرایا گیا۔
ولسن کاؤنٹی کے شیرف جوي ٹیکٹ نے سی این این چینل کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے ۔ وہیں ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر، 12 دنوں کے ایشیا دورے پر گئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پوری صورت حال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا-‘خدا سدرلینڈ اسپرنگس، ٹیکساس کے لوگوں کا ساتھ دے ۔ وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) اور پولیس موقع پر ہے ”۔