امریکی ریاست مشی گن کے ایک خاندان میں 138 سال بعد پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہےامریکی جوڑے اینڈریو کلارک اور کیرولن کے ہاں 17 مارچ کو بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
جوڑے نے مقبول امریکی شو ’گڈ مارننگ امریکا’ میں شرکت کی تھی جہاں اینڈریو کلارک نے دعویٰ کیا کہ ان کے خاندان میں 138 سال بعد کسی لڑکی کی پیدائش ہوئی ہے۔
کیرولن کا کہنا تھا کہ انڈریو نے اپنے خاندان کے پس منظر کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کے خاندان میں جو بھی بچہ پیدا ہوا وہ لڑکا ہوتا ہے، لیکن پہلے میں نے یقین نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ ہماری بیٹی ہونے والی ہے تو ہم کافی خوش ہوئے، میں حیران تھی 1885 کے بعد یہ ہمارے خاندان میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوگی۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ ’خاندان کے سبھی افراد بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں، یہ ہمارے لیے انمول تحفہ ہے‘۔