نئی دہلی : سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر تھاور چند گہلوت نے آج ایک تقریب میں 3000 الفاظ پر مشتمل ہندوستانی اشاراتی زبان کی پہلی لغت کا اجراء کیا۔
یہ لغت سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کے اشاراتی زبان کی تحقیق اور تربیت کے ہندوستانی مرکز (آئی ایس ایل آراینڈ ٹی سی) نے تیار کی ہے ۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت کرشن پال گوجر اور رام داس اٹھاؤلے اور کرشن پال گورجر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تھاور چند گہلوت نے کہا کہ آئی ایس ایل لغت تیار کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ گونگے اور بہروں کی برادریوں کے درمیان مواصلاتی روکاوٹوں کو دور کیا جائے ۔ جیسا کہ اس بات پر توجہ دی گئی ہے کہ ہندوستانی اشاراتی زبان کی مزید معلومات فراہم کی جائے ۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ سماعت سے معذور افراد کے ، اظہار رائے کی آزادی کے آئینی حقوق دیے جائیں اور انہیں سماج کے اصل دھارے میں شامل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی اس لغت میں نئے الفاظ بھی شامل کیے جائیں گے ۔ آئی ایس ایل ڈکشنری میں ہندوستانی اشاراتی زبان کی مزید معلومات فراہم کرنے پر توجہ دی گئی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس لغت کو زیادہ سے زیادہ لوگ استعمال کریں گے اور ہندوستانی اشاراتی زبان سیکھنے کا فائدہ اٹھائیں گے ۔آئی ایس ایل آر اینڈ ٹی سی پچھلے ڈیڑھ سال سے ہندوستانی اشاراتی زبان کی لغت تیار کرنے کے پروجیکٹ پر کام کررہی ہے جو ایک خواب تھا۔
سال 2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں 50,71,007 سماعت سے معذور افراد اور 19,98,535 افراد بولنے سے معذور ہیں۔ آئی ایس ایل آر اینڈ ٹی سی نے نئی دہلی میں صورتحال کی گہرائی اور عام بات چیت میں سماعت سے معذور افراد کی بڑی تعداد کو درپیش ان معاملات کو سمجھا۔لہٰذا آئی ایس ایل آر اینڈ ٹی سی نے بات چیت اور سماعت سے معذور افراد کیلئے ایک آئی ایس ایل لغت تیار کی، جس میں ان کے سیکھنے اور ان کے احساسات و خیالات کے اظہار کیلئے زیادہ سے زیادہ الفاظ پیش کیے گئے ہیں۔ آئی ایس ایل لغت مختلف زمروں کے الفاظ پر مشتمل ہے جیسے قانونی اصطلاحات ، طبی اصطلاحات ، تعلیمی اصطلاحات ، تکنیکی اصطلاحات اور روز مرہ میں استعمال کیے جانے والے الفاظ ۔ ویڈیو میں سرخیاں دستیاب کرائی گئی ہیں۔لغت کیلئے انگریزی اور ہندی اصطلاحات سے ، سماعت سے معذور بچوں کو انگریزی سیکھنے میں مدد ملے گی۔ آئی ایس ایل لغت پانچ زمروں کے الفاظ پر مشتمل ہے ۔