بحراوقیانوس کے گہرے پانیوں میں ڈوبنے والے بحری جہاز ’ٹائٹینک‘ کا پہلی بار فُل سائز ڈیجیٹل اسکین کیا گیا ہے جس کی مدد سے تھری ڈی تصاویر جاری کی گئیں۔
یہ تصاویر پہلی بار جاری کی گئیں ہیں، اور ان تصاویر میں دیکھے جانے والے منظر پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بحر اوقیانوس کی 3800 میٹر گہرائی میں موجود ٹائٹینک کا پہلا بار فُل سائز ڈیجیٹل اسکین ڈیپ سی میپنگ ٹیکنالوجی (deep-sea mapping) کی مدد سے کیا گیا۔









