نئی دہلی،15 ستمبر (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرسسے بگڑتے حالات کے کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ وبا کے یومیہ کیسزمیں پانچ دن کے بعد کمی آئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 90 ہزار سے کم کیسز سامنے آئے ہیں اور یہ تعداد83،809 رہی۔
منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 83،809 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سےکوروناوائرس متاثرین کی تعداد 49،30،237 ہوگئی ۔ جبکہ اس سے قبل 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک کورونا وائرس کے یومیہ نئے کیسز 90 ہزار سے زائد رہے ۔ 9 ستمبر کو 95735 ،10ستمبرکو96551 ،11ستمبر کو 97570 ، 12 ستمبر کو 92071 اور 13 ستمبر کو 94،372 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
کرونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 79،292 سے بڑھ کر 38،59،400 ہوگئی۔
صحت مند ہونے والوں کے مقابلہ میں وائرس کے زیادہ کیسز ہونے سے ایکٹیو کیسز 3،463 سے بڑھ کر 9،90،061 ہوگئے ۔ اسی عرصہ کے دوران 1،054 مریض فوت ہوئے جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 80،776 ہوچکی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.08 فیصد، شفایابی کی شرح 78.28 فیصد اور اموات کی شرح 1.64 فیصد ہے۔