بارہ بنکی : شہما انصاری ولد حافظ فقیر محمد ساکن رام پور بھوانی پور تھانہ صفدرگنج ضلع بارہ بنکی کپڑا تاجر کے ذریعہ تھانہ کوتوالی سٹی پر درخواست دی گئی کہ وہ اپنی تجارت کو بڑا کرناچاہتے تھےجس کیلئے بینک سے لون لینے کے بارے میں اپنے جان پہچان کے محمد شاہ حسن سے بات کررہے تھے کہ تبھی ایک انجان شخص کے ذریعہ انہیں بتایا گیاکہ وہ بینک سے لون جلد منظور کروادیتا ہے اس کی بات پر یقین کرکے ان کے ذریعہ اپنا موبائل نمبر فراہم کرادیاگیا۔
۱۸؍ نومبر ۲۰۲۳ کو ان کے موبائل پر ایک نمبر سے کال آئی اور اوٹی پی کی معلومات کرکے بتایا گیا کہ دوتین دن میں لون آجائے گا، آئی سی آئی سی آئی بینک زید پور کے برانچ منیجر کے ذریعہ بتایاگیاکہ ان کے کھاتہ میں ایک کروڑ ۲۳ لاکھ روپئے آیاہےاور اسی دن ان کے کھاتہ سے نامعلوم شخص کے ذریعہ دھوکہ سے اوٹی پی نمبر لون کرانے کے بہانے لے کر فراڈ کیاگیا۔
مذکورہ کی بنیاد پر تھانہ کوتوالی شہر پرمقدمہ اطلاعات تکنیکی قانون بنام موبائل نمبر کا نام پتہ نامعلوم درج کیاگیاتھا۔
ایس پی بارہ بنکی دنیش کمار سنگھ کے ذریعہ مذکورہ واقعہ کو فوراً علم میں لیاگیا اور اس کا کامیاب انکشاف کرنے اور ملزمین کی فوری گرفتاری کے حکم کے سلسلہ میں سواٹ ؍ سرویلانس اور تھانہ کوتوالی کی مشترکہ پولیس ٹیم کے ذریعہ انٹلیجنس کی مدد سے ۳؍دسمبر کو آن لائن جعلسازی کرنے والے گروہ کے پانچ لوگوں ملزمین انکت ترپاٹھی ولد نوین تیواری ساکن اترواری نیوادہ خرد ضلع پرتاپ گڑھ، کیرتن اڈاپلا ولد شری کانت اڈاپلا ساکن مکان نمبر ۷۲ روڈ نمبر ۱۲ لوٹس پاؤنڈ بنجارہ ہلس حیدر آباد، آنند کمار سنگھ ولد وشوناتھ سنگھ ساکن شیو سہودرا نواس نالہ پار کاٹی فیکٹری راجیندر نگر پٹنہ بہار،شاہ حسن ولد مرحوم نصیر احمد ساکن نئی بازار سعادت گنج تھانہ مسولی ضلع بارہ بنکی اور رمن پرتاپ سنگھ ولد رویندر سنگھ ساکن بدن پور تھانہ کشونی ضلع مین پور ی کو اسینی موڑ سے گرفتار کیاگیا۔