آسٹریا میں سامنے آنے والے اعدادو شمار کے مطابق پانچ لاکھ نو ہزار افراد بے روز گار ہیں ۔
خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبر مارکیٹ کے سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے فروری کے آخر میں آسٹریا میں تقریبا پانچ لاکھ نو ہزار افراد ملازمت کے بغیر تھے۔
اے ایم ایس کے ساتھ بے روزگار کے طور پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد چار لاکھ 36ہزار 982ہے اور فی الحال 71ہزار 941 تربیت میں ہیں اور مجموعی طور پر پانچ لاکھ آٹھ ہزار 923 افراد اے ایم ایس میں بے روزگار کے طور پر رجسٹرڈ ہیں یا وہ تربیت میں ہیں۔
فروری میں بے روزگاری کے اعداد و شمار میں ماہانہ توازن ظاہر کرتا ہے کہ اس ماہ کے دوران اے ایم ایس کے ساتھ رجسٹرڈ افراد کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے مہینے کے مقابلے میں اس مہینے کے آخر میں 31ہزار کم لوگ بے روزگار تھے۔