بستی، 12 اگست (یو این آئی) اترپردیش میں بستی ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں جمعرات کو ایک تیز رفتار کارکے کنٹینر سے ٹکرا جانے سے اس میں سوار دو معصوم بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ حادثہ آج صبح سویرے قومی شاہراہ پر پورینا گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب لکھنئو سے کار میں سوار بہار کے بھاگلپورواقع اپنے گھر لوٹ رہے تھے کہ ڈرائیور نے کار سے اپنا توازن کھو دیا اور کار کنٹینر کے پیچھے جاٹکرائی۔
اس حادثے میں بھاگل پور کے مہگما تھانہ علاقہ کے سرسی گاوں کے رہائشی طوبیٰ (5)، سدرہ (11)، عبدالعزیز (50)، نرگس تبسم (48)، ایمن (18) کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور ابھیشیک شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کے لیے لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔