ٹہری/دہرا دون : اتراکھنڈ کے ٹہری ضلع میں رشی کیش-بدری ناتھ قومی شاہراہ پر اتوار کی صبح ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔
سبھی شادی کی خریداری کے بعد اتر پردیش کے میرٹھ سے گھر واپس جا رہے تھے۔
ایس ڈی آر ایف کی ترجمان للیتا داس نیگی نے آج دوپہر کو بتایا کہ ایک ریسکیو ٹیم کو صبح 6:48 بجے پوسٹ بیاسی سے اس اطلاع پر روانہ کیا گیا تھا کہ دیوپریاگ اسٹیشن کے پاس کاڈیالا سے تین کلومیٹر آگے توتاگھٹی کے قریب ایک گاڑی گہری کھائی میں گر گئی ہے۔