ان 5 سعودی نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے سعودی عرب میں پر امن مظاہرے میں شرکت کی تھی۔
مرآه الجزیره کی رپورٹ کے مطابق آل سعود حکومت نے اپنے پر تشدد اور انہاپسندانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اب بھی آل سعود کی جیلوں میں ایسے 21 ایسے قیدی ہیں جن کی قانونی عمر سے کم ہے۔ ان میں سے اس وقت پانچ کو سزائے موت کا سامنا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ان کم عمر نوجوانوں کو کئی ماہ تک کال کوٹھڑیوں اور قید تنہائی میں رکھا گیا اور تشدد کے سہارے ان سے اعترافی بیان لیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں سیاسی مسائل کی وجہ سے ظالمانہ طور طریقوں سے گرفتاریوں کا سلسلہ رواں برس اور تیز ہو گیا ہے۔
سعودی عرب میں آل سعود حکومت کی نا انصافیوں، بدعنوانیوں اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف 2011 سے عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا جسے دبانے کیلئے آل سعود نے بڑے بے رحمانہ انداز میں طاقت کا استعمال کیا ہے۔