جون پور ، 19 جنوری (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع جون پور کی ایک عدالت نے ایک نوجوان کے اغوا کے بعد قتل کے معاملے میں گاؤں کے پردھان سمیت 5 ملزمان کو عمر قید اور43-43 ہزار روپے جرمانہ لگایا ہے۔
استغاثہ کے مطابق ضلع کے رام پور تھانہ علاقہ کے آشا پور گاؤں کے رہائشی درویش دکشت 16 دسمبر 2015 کی شام رام پور مارکیٹ سے اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔
اسی وقت سبکدوش ہونے والے گاؤں کے سربراہ سدھاکر دکشت نے اپنی گاڑی اس کے سامنے لگادی اور سدھاکر اور دنکر کے للکارنے پر وریندر ، درگش اور راہل نے اسے گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال دیا اور اغوا کرکے بیکاپور کی جانب لے کر چلے گئے۔