کورونا کے اس بحران میں مسافروں کو بہتر سہولیات کیلئے کمپنیاں مسلسل قدم اٹھا رہی ہیں۔ اسی پہر میں اب ملک میں سستا ہوائی سفر کرانے والی کمپنی اسپائس جیٹ نے نئ چیک ان سہولیات شروع کی ہیں۔اگر آپ ہوائی جہاز سے سفر کرنے کی تیاری میں ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے بیحد اہم ہیں کیونکہ ملک کی بڑی ایوی ایشن کمپنی اسپائس جیٹ نے چیک۔ان کی نئی سروس شروع کی ہے۔
آپ کو بتادیں کی کووڈ 19 کے سبب حکومت نے نئے قانون بنائے ہیں۔ یعنی جب تک آپ ویب چیک ان نہیں کرتے ہیں تب تک آپ کو ایئرپورٹ کے اندر نہیں جانے دیا جائےگا۔ اس لئے سبھی مسافروں کیلئے ویب چیک۔ان ضروری ہے۔
نے شروع کی وہاٹس ایپ پر نئی سروس: کمپنی کی جانب سے آفیشیل بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سروس کیلئے آپ کو وہاٹس ایپ نمبر 6000000006 پر جاکر Hi لکھنا ہگا۔ اس کے بعد ایجنٹ “ایم ایس پیپر” آپ فلائٹ سے جڑے سبھی سوالوں کے جواب دیں گے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ وہاٹس ایپ کمزور نیٹ ورک میں بھی اچھے سے کام کرے گا۔ سبھی مسافر اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ ملک میں 25 مئی سے گھریلو اڑانیں شروع کردی گئی ہیں لیکن کوروناوائرس کو روکنے کیلئے حکومت نے کئی سخت قانون نافذ کئے ہیں۔