نئے سال پر نیا اسمارٹ فون خریدنے کی سوچ رہے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں ہے ۔ ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ 26 سے 29 دسمبر تک موبائل بونانزا سیل کی شروعات کررہی ہے ، جس میں آپ کو سات ہزار والا اسمارٹ فون 4999 روپے میں مل رہا ہے ۔ اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو اس کو آسان قسطوں پر صرف 863 روپے میں بھی گھر منگوا سکتے ہیں ۔
ویسے تو فلپ کارٹ کے موبائل بونانزا سیل کے تحت آسوس زین فون لائٹ ایل ون اسمارٹ فون کو فوری چھوٹ کے ساتھ صرف 4999 روپے میں خرید سکتے ہیں ، جس کی اصل قیمت 6999 روپے ہے ، لیکن اگر اس کو آپ ای ایم آئی آپشن کے تحت خریدنا چاہتے ہیں ، تو اس کیلئے آپ کو فلپ کارٹ کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا ۔ پھر آپ کو 863 روپے والے ای ایم آئی کو سلیکٹ کرکے فون آرڈر کرنا ہوگا ۔ یاد رہے کہ یہ ای ایم آئی صرف یس بینک کے کریڈٹ کارڈ صارفین کیلئے ہوگی ۔
وہیں فلپ کارٹ کے موبائل بونانزا سیل میں ایکسچینج آفر کا بھی فائدہ دیا جارہا ہے، جس کے تحت آپ کوئی بھی پرانا اسمارٹ فون بدل کر 2000 روپے تک کی اضافی چھوٹ پاسکتے ہیں ۔
اس کیلئے آپ کو پہلے آسوس کے زین فون لائٹ ایل ون کو سلیکٹ کرنا ہوگا ، اس کے بعد آپ کو ایکسچینج آفر کا ایک آپشن نظر آئے گا ، جس پر کلک کرنا ہوگا ۔ اب آپ کے سامنے ایک پیج کھل کر آئے گا ، جس میں آپ کو اپنے پرانے فون کا ماڈل نمبر اور آئی ایم ای آئی نمبر درج کرکے ویریفائی کرنا ہوگا ۔ اس طرح اگر آپ کے پرانے فون کی ایکسچینج قیمت 2000 روپے مل جاتی ہے ، تو آپ آسوس کا یہ فون صرف 2999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔
فون کی خاص باتیں
اس فون میں 5.45 انچ کی آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے ہے ، جس کا ریزولیوشن 720 ضرب 1440 پکسل ہے ۔ اس میں دو جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج ہے ۔ سیلفی کیلئے پانچ میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ بھی دیا گا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 13 میگا پکسل کا ریئر کیمرہ ہے ۔ اس میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔