ٹوکیو ، 05 جولائی (اسپوتنک) جاپان میں شدید بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے ۔
اتوار کے روز این ایچ کے براڈکاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ آج صبح تک ، جاپانی صحت کے عہدیداروں نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اس کے علاوہ ، 14 مزید اموات کی سرکاری طور پر تصدیق ہونی ابھی باقی ہے۔
دریائے کوما میں شدید سیلاب کے درمیان ، ہفتہ کے روز جاپان کے صوبے کماموٹو کے شہر کوما میں ایک نرسنگ ہوم میں امدادی کارکنوں کو 14 افراد ایسے ملے جن زندگی کے آثار نہیں تھے۔ اس کے علاوہ ایک شخص کو تودے گرنے والے ملبے سے باہر نکالا گیا۔
جاپان کے کماموٹو اور کاگوشیما صوبے شدید بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بری طرح متاثر ہیں۔ علاقے کے دو لاکھ سے زائد مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
جاپان کی محکمہ موسمیات کی ایجنسی نے ہفتے کے روز کماموٹو اور کاگوشیما کے کچھ حصوں میں موسلا دھار بارش کا انتباہ کیا ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز آنے والے سیلاب میں 10 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں اور مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد کی حالت تشویشناک پائی گئی ہے۔
جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے فوج کے 10،000 فوجیوں کو امدادی کاموں میں ملوث مقامی امدادی کارکنوں کی مدد کے لئے بھیجا ہے۔