چین کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 70 افراد ہلاک ہو گئے۔جنوب مغربی علاقوں میں ہونے والی بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ سیلابی ریلا کئی شہروں میں موجود آبادیوں میں داخل ہو گیا جس کی زد میں آ کر ہزاروں مکان پانی میں بہہ گئے۔









