ممبئی ، 23 جولائی؛گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کے روز ابتدائی تجارت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور اضافہ کے ساتھ کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد سنسیکس اور نفٹی سرخ نشان میں آگئے ۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 130.66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52،967.87 پوائنٹس پر کھلا اور 53،008.53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد اچانک مارکیٹ میں فروخت میں اضافہ کی وجہ سے یہ 52،653.77 پوائنٹس تک لڑھک گیا ۔ جمعرات کے روز سینسیکس 52،837.21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔خبرلیکھے جانے تک یہ 80.14 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52،757.07 پر تھا۔
بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے حصص میں فروخت دیکھی گئی ، جبکہ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا ۔ درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری زور ہے ۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 32.75 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15،856.80 پر کھل گیا اور 15،876.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد فروخت کے دباؤ میں یہ 15،768.40 پوائنٹس تک نیچےآ گیا ۔ گذشتہ کاروباری دن نفٹی 15،824.05 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ خبر لکھے جانے کے وقت تک نفٹی 24.55 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کی گراوٹ سے 15،799.50 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔