نئی دہلی، 4 فروری (یواین آئی) راجدھانی دہلی میں پیر کو لوگوں کو گھنے دھند اور ٹھنڈکا سامنا کرنا پڑا اور کم ویژولٹی کی وجہ سے ٹرین اور ہوائی جہاز کی خدمات متاثر ہوئی،جس سے سڑکوں پر گاڑیوں کی رفتار بھی سست رہی۔دارالحکومت میں دھند کی وجہ سے 20 سے زائد ٹرینیں تاخیر سے چلیں، جبکہ کئی پروازیں بھی متاثر ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں صبح ساڑھے پانچ بجے کم سے کم درجہ حرارت آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور صبح ساڑھے آٹھ بجے رطوبت کی سطح سوفیصد رہی۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق صبح دس بجے شہر میں ہوا کے معیارکا انڈیکس 286 تھا۔ اتوار کو دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.9 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو اوسط سے دو ڈگری نیچے رہا۔