خون ہمارے جسم میں کسی سپر ہائی وے کی طرح ہوتا ہے جو غذائی اجزا اور آکسیجن سمیت ہر چیز کو دل، دماغ، مسلز اور جلد تک پہنچاتا ہے۔اگر خون کی روانی متاثر ہو تو اس کا نتیجہ جسم کے متعدد افعال متاثر ہونے کی شکل میں نکلتا ہے اور مختلف امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔









