بچپن میں جو غذائیں جزوبدن بنائی جاتی ہیں وہ بعد کی زندگی میں صحت کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
کیلیفورنیا یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ بچوں کو بہت زیادہ چکنائی اور چینی کا استعمال کرنا معدے میں موجود بیکٹریا کو بدل دیتا ہے، چاہے بعد میں وہ صحت بخش غذا کا استعمال ہی کیوں نہ کرنے لگیں۔









