قطر ورلڈ کپ 2022 میں گروپ میچز کا سلسلہ اختتام کو پہنچ گیا اور ورلڈ کپ فٹ بال اب اپنے ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ اب اس مرحلے میں آنے کے بعد ٹیموں کے سامنے جیتنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا اور انہیں اپنی شکست کی صورت میں واپس اپنے ملک لوٹ جانا ہوگا۔

فٹ بال کے شائقین اب 32 ٹیموں کے بجائے 16 ٹیموں کے مابین مقابلہ دیکھیں گے جو آج سے شروع ہو رہا ہے۔