کورونابحران میں نمایاں خدمات کا ملاصلہ اسکاچ فاؤنڈیشن ملک کا واحدآزاد ادارہ
لکھنؤ۔ (بیورو)۔ایرالکھنؤمیڈیکل کالج کومسلسل دوسری مرتبہ اسکاچ ایوارڈ (طلائی) سے نوازا گیاہے۔ اعلیٰ ترین شہری اعزاز دینے والے آزاد ادارہ اسکاچ فاؤنڈیشن نے ایرا کالج کو اس اعزاز سےنوازاہے۔
کورونا وباکے علاج میںنمایاںخدمات کیلئے ایراکویہ اعزاز دیاگیاہے۔ ملک کایہ واحد نجی ادارہ ہے جس کو یہ اعزاز ملاہے۔ منگل کی شام کو اسکاچ فاؤنڈیشن نے ورچوئل پروگرام کے دوران ایرامیڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جاعلی خان نے یہ اعزا ز حاصل کیا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ برس بھی اسکاچ فاؤنڈیشن نے آیوشمان بھارت منصوبہ کےتحت غریبوںکو بہتر علاج کی سہولت فراہم کرنےپر اسے یہ ایوارڈ دیاگیاتھا۔
واضح ہوکہ اسکاچ ایوارڈ کاآغاز 2003 میں کیا گیا تھا۔ ملک کیلئے بہترخدمات دینےمیں مصروف افراد ، اداروں اور پروجیکٹوںکو یہ اعزاز دیا جاتا ہے۔ یہ کسی آزاد ادارہ کی طرف سے دیاجانے والا ملک کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے جو خصوصی طور سے سماجی، اقتصادی اور عوامی بہبود کیلئےنمایاں کارکردگی والے اداروںجیسے حکومت ،سرکاری محکمے، ضلع انتظامیہ، بلدیہ اور سرکاری اداروںکودیاجاتاہے۔
کورونابحران کے دوران میڈیکل تکنیک، بہتر علاج، مریض کی اچھی نگہداشت اور مقوی غذا کی فراہمی کےلئے ایرا کاانتخاب کیاگیا۔ ایرا کالج میں اب تک کوروناسے متاثر 3100 مریض داخل ہوچکے ہیں جن کا کامیابی کےساتھ علاج کیاگیاہے۔ ایراکی بازیابی شرح سب سے بہترہے جس کی ستائش ریاستی حکومت اورضلع انتظامیہ کئی بار کرچکی ہے۔ حال ہی میں گورنرنے بھی ایرا کو ایوارڈ سے نوازاتھا۔ ایرامیڈیکل کالج کےایڈیشنل ڈائریکٹرجاعلی خان نےکہاکہ کالج کی کوششوں اور حصولیابیوں کی ستائش کیلئے ہم اسکاچ فاؤنڈیشن کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے میں اس اعزاز کیلئے ایراکے ڈاکٹروں،میڈیکل اسٹاف اورملازمین کو مبارک باد دیتاہوں جن کی اجتماعی کوششوںکی بدولت ہم نےیہ مقام حاصل کیا ہے۔
ایرامیڈیکل کالج ہمیشہ سے سماج کے ہرطبقہ خاص طورپرغریب اوربے سہارالوگوںکی خدمت میں رواں دواں ہے اور سماجی خدمت کواپنا فرض تسلیم کرتاہے۔انہوںنےکہاکہ مرکزی اورریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ ہم مقامی انتظامیہ کو بھی مبارک باددیتے ہیںکہ ایراکوکووڈ لیول -3کی سہولت دے کر اس وبا کے علاج میں اہم کردار نبھانے کاموقع دیا۔ اس ایوارڈنے صحت اور تعلیم میں نمایاں کارکردگی کےذریعہ ملک کی خدمت کرنے کے تئیں ہمارے عزم و حوصلہ کوبڑھادیاہے۔