نئی دہلی،18 جولائی (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کا پھیلائو عروج پر ہے اور گذشتہ تین دن سے مسلسل 30،000 سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 10.38 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو 32،695 اور جمعہ کو 34،956 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 34،884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 10،38،716 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 671 سے بڑھ کر 26،273 ہوگئی ہے۔ ملک میں اب تک مجموعی طور پر 6،53،751 مریض جان لیواوبا سے شفایاب ہوچکے ہیں ۔ ملک میں میں کوروناوائرس کے 3،58،692 فعال کیسز ہیں۔
ہندوستان دنیا میں تیسراملک ہے جس نے کورونا متاثرین کی دس لاکھ کی تعداد کو عبور کیا ہے۔ پہلے نمبر پر امریکہ ہے جہاں سب سے زیادہ تعداد 36،41،539 متاثرین ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر برازیل میں 20،46،328 وبائی مریض ہیں۔
نئے کیسز کے مقابلے صحت مند مریضوں کی زیادہ تعداد کے باعث قومی دارالحکومت دہلی میں صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر جہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 2.92 لاکھ ہوگئی ہے