بیتول: مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول ہیڈکوارٹر سے متصل جنگلوں میں آگ سے ایک پہاڑی پر لگے سینکڑوں درخت و پودے جل گئے ہیں۔
شہر سے متصل نندی کھیڑا کے جنگل میں جمعہ کی دوپہر ایک پہاڑکے نشیبی علاقے میں آگ بھڑک گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری پہاڑی کو اپنی زد میں لے لیا ۔ تقریباً پانچ لاکھ اسکوائر فٹ علاقہ میں پھیلی پوری پہاڑی پر زیادہ تر پیڑ پودے جل گئے ۔ آگ بجھانے کے بعد ہی نقصان کا صحیح اندازا لگایا جاسکتا ہے ۔
جنگلات کے افسر نے بتایا کہ نندی کھیڑا میں لگی آگ کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد چوکیدار اور اسٹاف کو بھیجا گیا۔ آگ پر ابھی بھی قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔
افسر نے بتایا کہ گزشتہ دو سال سے آگ پر قابو پانے کانظام ناکام ثابت ہورہا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ جس مقام پر آگ لگی ہوتی ہے وہاں سے جنگلات میں رہنے والے عملہ کا ایک ایس ایم ایس آتا ہے لیکن یہ سروس تقریباً دو سال سے بند پڑی ہے ۔