آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں200 سے زائد مقامات پر جنگلا ت میں لگی آگ میں شدت آگئی، مزید 3 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔نیو ساؤتھ ویلز میں رہائشی علاقے بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، آگ لگنے سے مکانات اور متعدد گاڑیاں جل چکی ہیں، ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے سپر مارکیٹ کے بعد شہریوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے ہزاروں افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔گزشتہ روز وکٹوریہ کے ساحلی علاقے میں آگ کے باعث مرکزی سڑکیں بند ہونے سے 4 ہزار سیاح پھنس گئے تھے ۔