لکھنئو ، 11 اگست ( یواین آئی) اترپردیش کے ضلع باغپت میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور سابق ضلع صدر سنجے کھوکھر کو جرائم پیشہ افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔
منگل کے روز یہ اطلاع پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار سنگھ نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ چھپرولی کے علاقے تلواڑہ کے رہنے والے 52 سالہ کھوکھر آج صبح اپنے ٹیوب ویل کی طرف سیر کے لئے جارہے تھے۔