برازیلیا سابق برازیلین صدر کو گھر میں کردیا گیا ہے، مذکورہ حوالے سے امریکا کی جانب سے سخت مذمت بھی کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی اعلیٰ عدالت کے جج نے سابق صدر جیئر بولسونارو کو سوشل میڈیا پر پابندی کی خلاف ورزی پرگزشتہ روز گھر پر نظر بند کردیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ اور دائیں بازو کے رہنما کے ما بین جاری محاذ آرائی میں مزید شدت آگئی۔ حکام کے مطابق بولسونارو پر الزام ہے کہ انہوں نے 2022 ءکے انتخابات میں ناکامی کے بعد اقتدار سے چمٹے رہنے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر ایک فوجی بغاوت کی منصوبہ بندی کی۔
دوسری جانب امریکا نے عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اداروں کو اپوزیشن کو خاموش کرنے اور جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔