المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے سابق ڈکٹیٹر صدر حسنی مبارک کا 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ مصر میں 1981 سے 2011 تک بلا شرکت غیرے حکمرانی کرنے والے سابق صدر حسنی مبارک 94 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کا مقامی اسپتال میں انتقال ہوگیا ہے، وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل تھے جہاں انہیں مصنوعی سانس دی جارہی تھی۔ ان کے دونوں صاحبزادے حال میں کرپشن الزامات میں رہا ہوئے تھے۔
صدر حسنی مبارک کا 30 سالہ دور صدارت 2011 میں پُر تشدد عوامی مظاہروں کے بعد اختتام پذیر ہوا تھا اور اس دوران ہلاک ہونے والے 239 مظاہرین کے قتل کے الزام میں سابق صدر کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔