نئی دہلی، 7 اگست (یو این آئی) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ كووند، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر و اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو سمیت متعدد لیڈروں نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے گھر جا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
محترمہ سوراج کا منگل کی رات دل کا دورہ پڑنے سے یہاں آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(ایمس) میں انتقال ہو گیا تھا۔ ان کا جسد خاکی آخری دیدار کے لئے ان کی رہائش گاہ پر رکھا گیا ہے۔
Sushma Ji’s demise is a personal loss. She will be remembered fondly for everything that she’s done for India. My thoughts are with her family, supporters and admirers in this very unfortunate hour. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2019
صدر كووند آج صبح تقریبا نو بجے محترمہ سشما سوراج کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے محترمہ سوراج کے اہل خانہ سے بھی بات کی۔ اس کے بعد مسٹر اوم برلا نے ان کی رہائش گاہ پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بھی محترمہ سوراج کے جسد خاکی پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔
I can’t forget the manner in which Sushma Ji worked tirelessly as EAM in the last 5 years. Even when her health was not good, she would do everything possible to do justice to her work and remain up to date with matters of her Ministry. The spirit and commitment was unparalleled.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 6, 2019
اس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی محترمہ سوراج کے رہائش گاہ پر پہنچے۔ انہوں نے محترمہ سوراج کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس دوران وہ جذباتی ہو گئے۔ وزیر اعظم نے محترمہ سوراج کے اہل خانہ سے بات کی اور انہیں صبر کی تلقین کی۔ اس دوران مسٹر نائیڈو بھی وہاں موجود تھے۔
ایس پی لیڈر ملائم سنگھ بھی محترمہ سوراج کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں محترمہ سوراج کے حامیوں نے بھی اپنی عزیز لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
PM Shri @narendramodi pays last respects to party’s senior leader and India’s former External Affairs Minister Smt. Sushma Swaraj at her residence. pic.twitter.com/p7atzchHfg
— BJP (@BJP4India) August 7, 2019