مسجد اقصیٰ کے سابق امام اور فلسطینی وزیر برائے مذہبی امور شیخ یوسف سلامہ اسرائیلی بمباری میں شہید ہوگئے۔فلسطینی خبر ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق شیخ یوسف سلامہ اتوار کی صبح وسطیٰ غزہ میں المغازی مہاجر کیمپ میں اپنے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے۔









