دبئی: اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سبکدوش ہونے والے سربراہ یوسی کوہن نے اشارہ دیا ہے کہ تل ابیب ایران کے جوہری پروگرام اور ایک فوجی سائنس دان کو نشانہ بنانے والے حالیہ حملوں کے پیچھے تھا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یوسی کوہن نے اسرائیلی چینل 12 کو انٹرویو دیتے ہوئے اشارہ دیا کہ دیگر ایرانی سائسندان بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔









