کوزیکوڈ، 7 جنوری (یواین آئی) کیرالا کے سینئر کانگریسی رہنما اور سابق وزیر کے کے ماسٹر رام چندرن کاجمعرات کو یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ 78 سال کے تھے ۔
سیاست میں آنے سے پہلے ٹیچر رہے مسٹر رام چندرن کلیپٹا اور سلطان بیتھری حلقہ سے تین تین بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ اے کے انٹونی حکومت میں خوراک اور عوامی تقسیم کاری کے وزیر اور عمان چانڈی کی حکومت میں وزیر صحت رہےہیں۔
مسڑرام چندرن کوزیکوڈ ضلع کانگریس کمیٹی کے سکریٹری بھی رہے ہیں ۔ کچھ کانگریس لیڈروں پر الزام لگائے جانے کی وجہ سے 2011 میں انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا ، حالانکہ 2014 میں انہیں دوبارہ پارٹی میں لایا گیا تھا ، لیکن وہ سیاست میں سرگرم نہیں رہے۔