ایپسٹین فائلز میں نام سامنے آنے پر نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین اور ناروے کے سابق وزیرِ اعظم تھوربیورن جیگ لینڈ کی خودکشی کی کوشش ناکام ہو گئی، اسپتال منتقل کر دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرِ اعظم تھوربیورن جیگ لینڈ نے مبینہ طور پر اپنی جان لینے کی کوشش کی، انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں 75 برس کے جیگلینڈ کی حالت نازک ہے۔
ناروے کے سابق وزیرِ اعظم تھوربیورن جیگ لینڈ پر ایپسٹین کیس میں سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جیگ لینڈ ناروے کے سب سے اہم سیاستدانوں میں سے ایک ہیں اور وہ کونسل آف یورپ کے سیکریٹری جنرل بھی رہ چکے ہیں۔
وہ 2009ء سے 2015ء تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ناروے کی پولیس نے اس ماہ جیگ لینڈ کے گھروں پر چھاپے مارے تھے۔
یہ کارروائی ان دستاویز کے سامنے آنے پر کی گئی تھی جن کے مطابق جیگ لینڈ کا ایپسٹین سے کئی برسوں کا تعلق تھا اور سابق وزیرِ اعظم کو اییسٹین نے مختلف ممالک کے دوروں اور لگژری رہائش کی پیشکش کی تھی۔