چلی کے سابق صدر سیبسٹین پنیرا ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے جس کے بعد ملک بھر میں سوگ کا سماں ہے جب کہ لاطینی امریکا کے رہنماؤں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز ’ کی خبر کے مطابق 74 سالہ سیبسٹین پنیرا اور تین دیگر افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر جنوبی چلی کی جھیل میں جا گرا۔
ریسکیو حکام کے جائے وقوع پر پہنچنے کے فوری بعد سابق صدر کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ باقی تین مسافر زندہ بچ گئے۔دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ سابق صدر خود ہی پائلٹ تھے، حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ہیلی کاپٹر کہاں جا رہا تھا۔
Chilean ex-President Sebastian Pinera died in a helicopter crash, sending the country he led for two terms into mourning and prompting an outpouring of condolences from leaders across Latin America https://t.co/LBeAC0fdxk pic.twitter.com/C3P0MkXGwK
— Reuters (@Reuters) February 7, 2024