نئی دہلی، 27 اگست ؛سابق صدر پرنب مکھرج کی صحت میں کوئی تبدیلی نہیں ہےاور وہ ابھی بھی گہری بیہوشی کی حالت میں ہیں مسٹر مکھرجی کو گزشتہ 10 اگست کو فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال نے آج میڈیکل بلیٹن جاری کرکے کہا ’’مسٹر مکھرجی گہری بیہوشی میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔
ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور گردے میں خرابی کا علاج کیا جارہا ہے۔ ان کا بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن وغیرہ مستحکم ہیں‘‘۔
سابق صدر کے دماغ میں جمے خون کے تکھے ہٹانے کے لئے گزشتہ دنوں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔