کوالالمپور:ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم محی الدین یاسین کو گرفتار کر لیا گیا اور انہیں بدعنوانی کے متعدد الزامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ملائیشیا کے انسداد بدعنوانی کمیشن (ایم اے سی سی) نے کہا کہ محی الدین کو ان کی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اقتصادی بحالی کے منصوبے کے بارے میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا اور جمعہ کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔









