فیروز آباد : اتر پردیش کے ضلع فیروز آباد کے شکوہ آباد اسمبلی حلقہ سے سابق رکن اسمبلی اوم پرکاش شرما اتوار کو سماج وادی پارٹی (ایس پی) چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہو گئے۔
لکھنؤ میں بی جے پی کے ریاستی صدر سواتنتر دیو سنگھ نے انہیں پارٹی ہیڈکوارٹر لکھنؤ میں پارٹی کی رکنیت دلائی۔
علاقے کے نشاد طبقے کے ووٹروں پر گرفت رکھنے والے سابق وزیر جنگلات آنجہانی رگھوور دیال ورما کے سیاسی جانشین اوم پرکاش نے 2012 میں شکوہ آباد سیٹ جیتی تھی۔