ئی دہلی، 27 ستمبر (یو این آئی) سابق وزیر دفاع جسونت سنگھ کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا۔
وہ 82 برس کے تھے اور گزشتہ کچھ برسوں سے کوما میں تھے۔
بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے بانیوں میں سے ایک مسٹر سنگھ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت والے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے دوران مختلف وزارتوں کے کابینی وزیر کے عہدوں پر فائز رہے۔
انہوں نے 1996 سے 2004 کے دوران دفاع، خارجہ اور خزانہ جیسی اہم وزارتوں کی ذمہ داری سنبھالی۔
سال 2014 میں بی جے پی نے مسٹر سنگھ کو راجستھان کے باڑمیر سے لوک سبھا انتخابات کا ٹکٹ نہیں دیا تھا۔ اس کے بعد ناراض مسٹر سنگھ نے پارٹی چھوڑ کر آزاد امیدوار کے طور پر انتخاب لڑا مگر ہو ہار گئے۔ اسی برس انہیں سر ممیں شدید چوٹ آئی، تب سے وہ کوما میں تھے۔
مسٹر سنگھ نے پہلے فوج میں رہ کر ملک کی خدمت کی اور بعد میں سیاست کا دامن تھام لیا۔ مسٹر سنگھ 1980 سے 2014 تک رکن پارلیمنٹ رہے اور اس دوران انہوں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی قیادت کی۔ ان کے بیٹے مانویندر سنگھ بھی سیاست میں ہیں۔
جسونت سنگھ کے انتقال پر صدر کی تعزیت
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق کابینی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بانی ممبروں میں سے ایک جسونت سنگھ کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔