واشنگٹن ، 18 اکتوبر (یو این آئی/ اسپوتنک) سابق امریکی صدر بل کلنٹن کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے ارون میڈیکل سینٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر الپیش امین نے یہ اطلاع دی ہے۔
سابق صدارتی ترجمان اینجل یورینا نے مسٹر امین کے حوالے سے ٹویٹر پر کہا ’’مسٹر کلنٹن کو آج یوسی ارون میڈیکل سینٹر سے فارغ کردیا گیا ‘‘۔
مسٹر کلنٹن کو منگل کے روز کیلیفورنیا کے ایک اسپتال میں سیپسس کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔ مسٹر کلنٹن اس حالت میں کووڈ-19 سے متاثر نہیں ہیں۔ خیال رہے سیپسس ایک سنگین مرض ہے جو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔