سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس 2024ء کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں حصہ لیں گے، ان کے حریف ڈونلڈ ٹرمپ ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں مائیک پینس نائب صدر تھے، انہوں نے ریاست آئیوا میں اپنی انتخابی مہم ایک ویڈیو اور تقریر کے ذریعے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مائیک پینس نائب صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے شانہ بشانہ کام کرتے رہے لیکن 2020ء کے انتخابات میں ٹرمپ کو شکست کے بعد مائیک پینس نے ان سے علیحدگی اختیار کی۔
مائیک پینس ریاست انڈیانا کے گورنر اور امریکی ایوان نمائندگان میں پارٹی کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔
'AMERICAN STRENGTH': Former Vice President @Mike_Pence gives stern response after being asked if he will run for president in 2024 on @seanhannity. pic.twitter.com/Wb7TLfQvDj
— Fox News (@FoxNews) May 30, 2023