حزب اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی وجہ سے حزب اللہ صہیونی حکومت کے خلاف میدان جنگ میں اترگئی۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس سال کا محرم گذشتہ سالوں کی نسبت مختلف ہوگا۔ اس سال طوفان الاقصی اور حماس کی صہیونی حکومت کے خلاف مقاومت کے سایے میں محرم میں عزاداری کی جائے گی۔









