ترواننتپورم، 28 دسمبر ؛ کیرالہ کے کولم ضلع کے چاورا میں وین اور لاری کے درمیان تصادم میں چار ماہی گیر ہلاک اور 27 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کی رات دیر گئے اس وقت پیش آیا جب 34 ماہی گیروں کو لے کر وین بے پور بندرگاہ کے راستے میں نیڈیکارا فشنگ ہاربر جانے والی لاری سے ٹکرا گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ وین پر سوار 34 ماہی گیروں میں سے 12 ماہی گیر تمل ناڈو کے رہنے والے ہیں۔ مرنے والوں میں بیجو (35)، جسٹن (56)، برچومن (45) اور کرونا برم (56) شامل ہیں۔
دو شدید زخمی ماہی گیروں کو ترواننتپورم کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر زخمیوں کو کروناگاپلی تعلقہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔