بغداد ،4 مئی (ژنہوا ) عراق میں الگ الگ حملوں میں دہشت گرد تنظیم داعش کے چار دہشت گرد اور دو سکیورٹی ہلکار ہلاک ہو گئے ۔ صوبہ صلاح الدین کے پولیس نے ترجمان خلیل البازی نے اتوار کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فوج کے ہیلی کاپٹر نے داعش کے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کا پیچھا کیا اور صوبہ صلاح الدین کے ہمرین کے پہاڑی علاقے میں بمباری کی ۔
مسٹر البازی نے کہا کہ اس بمباری میں داعش کے دہشت گردوں کی گاڑی تباہ ہو گئی اور چار دہشت گرد مارے گئے ۔ مشرقی صوبے دیالہ میں ایک چوکی پر داعش کے دہشت گردوں کے حملے میں الحشد الشعبی بریگیڈ سے وابستہ ایک قبائلی فوجی بھی مارا گیا اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایک دیگر حملے میں داعش کے دہشت گردوں نے کارا تپا شہر کے نزدیک ایک فوجی اڈے پر آگ لگا دی اور ایک فوجی کو گولی مار دی ۔