لکھنؤ میں سڑک حادثہ میں چار افراد کی موت اور سات زخمی
کار کو پیچھے سے ٹرک نے ٹکر ماری اور پھر ایک وین اس سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں وین میں سوار تین اور ایس یو وی میں سوار ایک سمیت چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں جمعرات کو اندرا نہر کے قریب سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ یہ واقعہ بی بی ڈی تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایک ایس یو وی کو ایک ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماری اور پھر ایک وین اس سے ٹکرا گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں وین میں سوار تین اور ایس یو وی میں سوار ایک سمیت چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت شہزاد (40)، کرن یادو (38)، کندن (20) اور ہمانشو (17) کے طور پر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔