تائیوان ،20 اکتوبر (ژنہوا) چین کے صوبہ شانسی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے پھٹنے سے چار مزدوروں کی موت اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی افسران نے منگل کے روز بتایا کہ یہ دھماکہ لوآن گروپ کی ملکیت والی کان میں آج صبح تقریبا2 بجے ہوا۔اس دھماکے میں چار مزدوروں کی موت اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔ کان میں ریسکیو آپریشن ختم ہوچکا ہے اوردھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تفتیش جاری ہے۔
اس کان سے ہرسال تقریبا 12 لاکھ ٹن کوئلہ نکلتا ہے۔