ہمیر پور : اترپردیش میں ہمیر پور ضلع کے سمیر پور علاقہ میں پیر کی دیر رات ٹرک کی زد میں آجانے سے اسکارپیو میں سوار ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت اور دو دیگر کو سنگین زخمی حالت میں کانپور علاج کے لئے ریفر کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جالون کے کٹھوند قصبہ کے باشندے چندریش کشیپ(45) اورئی سے اپنے ساڑو رنجیت کی بیٹی رینا کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے مودہا علاقہ کے گاوں ارترا کنبہ کے ساتھ جارہے تھے کہ اسی دوران اگوہٹا گاوں کے نزدیک کانپو ر کی طرف سے آرہے گٹی سے بھر ے ٹرک سے گاڑی کی ٹکر ہوگئی جس سے اسکارپیو پلٹ گئی اور ٹرک کا پہیہ کار پر چڑھ گیا۔
اس حادثہ میں چندر یش کشیپ اور اس کی بیوی مینا دیوی (37) کے علاوہ کنبہ کی موہینی(43) اور تقریباً 18سالہ ایک لڑکی جس کی شناخت نہیں ہوسکی، کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔