کانپور: بدھنو تھانہ حلقہ میں آج دیر شب کرانہ کاروباری کے گھر ڈکیتوں نے لاکھوں روپئے نقد سمیت زیورات لوٹ لے گئے۔ مخالفت کرنے پر گھر پر موجود میاں بیوی اور بیٹے کو لہولوہان کردیا گیا۔ اطلاع پر پہنچے بدھنو تھانہ انچارج نے واردات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فورنسک ٹیم اور ڈاگ اسکوائڈ کو بلاکر واردات کی جانچ کروائی۔ موقع پر پہنچے ایس پی دیہات نے جلد واردات کا پردہ فاش کرنے کا یقین دہانی کرائی۔
بدھنو کے تےجی پوروا گاو¿ں کے رہنے والے رام ناتھ چودھری کے گھر پر ہی کرانے کی دکان ہے۔ گذشتہ شب تقریباًبارہ بجے وہ اپنی اہلیہ سداما اور بیٹے سنجے کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد سونے چلے گئے ۔ گھر کے پچھلے دروازے میں تالا لگانا بھول گئے ۔ جس کے سبب دیر رات ڈکیت پیچھے کے دروازے سے گھر کے اندر داخل ہوئے اور تینوں کو بے ہوشی کا اسپرے ڈال کر بے ہوش کردیا۔ اس کے بعد ڈکیتوں نے بڑے ہی شاطرانہ انداز میں سبھی کو گھر کے باہر کھیت میں ڈال دیا۔ تقریباً دو بجے رات کو ان کو ہوش آیا تو دیکھا کہ وہ کھیت میں پڑے ہیں ۔ اس درمیان بیٹے سنجے نے دیکھا کہ گھرکے اندرسے سات آٹھ مسلح بدمعاش نکل رہے ہیں۔
یہ دیکھتے ہی وہ اسے بھڑ گئے۔ پھر کیا تھا بدمعاشوں نے اسے پیٹنا شروع کردیا۔ سر پر ڈنڈے سے کئی حملہ ہوتا دیکھ کر والد رام ناتھ اور والدہ سداما نے بدمعاشوں کی مخالفت کی تو وہ بدمعاشوں نے اسے بھی بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر لہو لہان کردیا اور فرار ہوگیا۔ ڈکیتوں کی پٹائی سے لہو لہان میاں بیوی اور بیٹے نے سو نمبر پولیس کو اطلا ع دی۔ اطلاع پاکر ایس پی دیہات ایس این تیواری ، سی او گھاٹم پور وی کے تیواری، ایس او رام لال پانڈے پولیس فورس کے ساتھ پہنچے ۔ افسران نے تفتیش کے بعد ڈاگ اور فنگر پرنٹ ٹیموں کو بلایا اور ثبوت جمع کیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدمعاش کھیت سے ہی ہوکر بھاگے ہیں۔ متاثرہ رام ناتھ نے بتایا کہ اس نے کچھ دن پہلے اپنی کار فروخت کی تھی جس کا تقریباً ایک لاکھ ۹۰ ہزار روپئے اور بیوی کے ایک لاکھ سے زائد روپئے کے زیورات سمیت تقریباً چار لاکھ کی لوٹ کی۔