لکھنؤ : سروجنی نگر پولیس نے خونخوار گروہ کے چار اراکین کو گرفتار کیا ہے۔ انہوںنے سروجنی نگر میں پانچ اور گوسائیں گنج میں چوری کی ایک واردات کو انجام دیا تھا۔ گروہ کےاراکین چوری کےلئے لگژری گاڑیوںکا استعمال کرتے ہیں۔
ملزموں کے پاس سے چرائے گئے زیورات، 25ہزار روپئے، موٹرسائیکل اور طمنچے برآمد ہوئے ہیں۔ وہیں چوری کا مال خریدنےو الے شاہجہاں پور کے ایک تاجر کی تلاش بھی جاری ہے۔
اے ڈی سی جنوب ششانک سنگھ نے بتایاکہ فتح گنج مشرق باشندہ امین ، نور محمد ، شاہجاں پور ، جلال آباد باشندہ منیش کمار اور گڑھیا رنگین باشندہ دھرمیندر گپتا کو کسان پتھ ہڈائن کھیڑا کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم پنکھیا گروہ کے رکن ہیں جو اہم طور سے شاہجہاں پور کے رہنےو الے ہیں۔ پوچھ گچھ میں ملزموںنے بتایاکہ شہر سے متصل ہائی وے پر گروہ کےاراکین ڈیرا ڈالتے ہیں دن میں لگژری گاڑی سے گھوم کر بند گھروںکی ریکی کی جاتی ہے جس کے بعد رات میںچوری کو انجام دیاجاتا ہے۔
واردات کےوقت قریب 4سے 5 لوگ ساتھ رہتے ہیں ایک شخص باہر کھڑاہوکر آنے جانے والوں پر نگاہ رکھتا ہے۔و ہیں دیگر لوگ الماری اور بکسوں کے تالے توڑکر زیورات اور روپئے چوری کرلیتے ہیں۔ اے ڈی سی پی کے مطابق چوروں نے سروجنی نگر میں پانچ اور گوسائیںگنج میں چوری کی وارداتوں کوانجام دیا تھا۔
ان گھروں میں انجام دی تھی واردات :- 22 نومبر سروجنی نگر پیپر سنڈ باشندہ امت کمار سنگھ کے مکان سے 75ہزار 2لاکھ کے زیورات چرائے۔
5 دسمبر سروجنی نگر سرچھا نگر باشندہ دلیپ کمار مشر کے مکان سے 60ہزار روپئے اور قریب 3لاکھ کے زیورات۔ 30 نومبر پی پی نگر باشندہ انل کمار شرما 40ہزار اور زیورات، 19 اکتوبر شانتی نگر باشندہ عرفان انصاری 2لاکھ 75ہزار اور پانچ لاکھ کےزیورات، 16جون انورا باشندہ سندیپ کمار کے مکان سے زیورات چوری، 9ستمبر گوسائیں گنج پریہٹا باشندہ آنند کمار پانڈے کے مکان سے 3لاکھ روپئے اور زیورات ۔